مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے سعودی عرب کے توانائی کے وزیرخالد الفالح کوعہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الفالح کی جگہ شہزادہ عبدالعزیز کو توانائی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ خالد الفالح نے 7 مئی 2016 میں سعودی عرب کے تیل کے وزير کے عنوان سے عہدہ سنبھالا تھا۔ خالد الفالح کو تیل کی کمپنی آرامکو کی جنرل کونسل کے صدارتی عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ نے سعودی عرب کے توانائی کے وزیرکوعہدے سے برطرف کردیا ہے۔
News ID 1893585
آپ کا تبصرہ